اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام بدستور اپنے اسیر رہنما شیح علی سلمان کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں- بحرینی عوام نے ملک کے شمالی علاقوں المصلی اور الدیہ میں احتجاجی مظاہرہ کرکے آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کی اور ان کی رہائي کا مطالبہ کیا- احتجاجی مظاہرہ سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد کے باوجود ہوا- جمعے کے دن بھی بحرینی عوام نے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کرکے اپنے ملک سے قابض فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا- یاد رہے کہ اب تک دسیوں مظاہرین نے آل خلیفہ کے کارندوں کےحملوں میں شہید ہوچکے ہیں- آل خلیفہ کے کارندے مظاہرین پر زہریلی گيس کے گولے داغتے ہیں- انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بارہا آل خلیفہ کے ہاتھوں بحرینی عوام کے حقوق کی پامالی پر اعتراض کیا ہے - بحرین کی قوم اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے-
.......
/169